13 اگست 2015 - 13:24
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں بحرانوں کے آغاز سے ہی کہا ہے کہ فریقوں کے درمیان مذاکرات موثر واقع ہوتے ہیں اور آج بھی وہ اسی بات پر تاکید کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں بحرانوں کے آغاز سے ہی کہا ہے کہ فریقوں کے درمیان مذاکرات موثر واقع ہوتے ہیں اور آج بھی وہ اسی بات پر تاکید کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو تہران میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر مائورر سے ملاقات میں کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہو رہے ہیں اور ان بحرانوں پر قابو پانے کے لئے کہ جن کی وجہ سے انسانی المیے رونما ہو رہے ہیں اس نکتے کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ تشدد میں اضافہ کر کے علاقے میں اصلاحات اور خوش حالی نہیں لائی جا سکتی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے یمن کے عوام کی موجودہ حالت پر عالمی برادری کی عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجنے سے غفلت سے یہ بات ضروری دکھائی دیتی ہے کہ عالمی ریڈکراس کمیٹی اس سلسلے میں مرکزی اور مزید فعال کردار ادا کرے۔ اس ملاقات میں پیٹر مائورر نے عالمی ریڈ کراس کے ساتھ ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اور ہلال احمر سوسائٹی ریڈکراس کمیٹی کے اھداف حاصل کرنے کے سلسلے میں اس کے ساتھ بہت اچھا تعاون کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲